لاہور(روزنامہ دنیا) محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کے 60افراد کی رہا ئی کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے سلسلے میں تحریک لبیک کے قائدین اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مولانا خادم حسین رضوی سمیت چھ قائدین کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا لیکن 60 کے قریب تحریک لبیک کے اے کیٹیگری کے رہنماؤں کی حراست کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کے قائدین کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی لیکن اب اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔