تونسہ شریف: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کی خبر پر تونسہ شریف میں بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ویڈیو سکینڈل پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کیساتھ لوگ تصویریں بنواتے رہتے ہیں، معاملہ دوسال پرانا ہے، پولیس نے ہی متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کر کے مقدمہ درج کیا۔
دنیا نیوز نے تونسہ شریف میں ویڈیو سکینڈل بے نقاب کیا تو پولیس نے بچوں کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔ ڈی پی او کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان کی سربراہی میں تفتیش مکمل کی جائے گی، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
اس سے قبل ڈی پی او کے حکم پر ملزم کے باپ ہیڈ کانسٹیبل کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔ ویڈیو سکینڈل پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان بھی منظر عام پر آیا، شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کیساتھ لوگ تصویریں بنواتے رہتے ہیں، معاملہ دوسال پرانا ہے، پولیس نے ہی متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کر کے مقدمہ درج کیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے علاقے تونسہ شریف میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کا معاملہ دوسا ل سے جاری تھا۔ دنیا نیوز نے معاملہ اٹھایا تو پولیس کو ہوش آیا اور معاملے پر ایکشن لیا گیا، بالآخر ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔