ڈی جی خان: (دنیا نیوز) قصور کے بعد وزیر اعلی پنجاب کے علاقے تونسہ شریف میں بچوں سے زیادتی کا سکینڈل سامنے آگیا، بچے کے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا، ملزم نے 19 بچوں کی ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ملزم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصاویر دکھا کر صلح کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے، ملزم کا والد پنجاب پولیس میں ملازم ہے، صلح نہ کرنے پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔