اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزیرمواصلات مراد سعید سے ملاقات کی اور اس ملاقات کا احوال ایک ٹویٹ میں کیا جس میں وہ مراد سعید کی محکمے کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے کافی متاثر دکھائی دئیے۔
اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے سب سے کم عمر وزیر مراد سعید سے مل کر نہایت خوشی ہوئی، جی-پی-او کو جدید بنانے کے لئے ان کے اقدامات اور لگن سے بہت متاثر ہوا۔ جرمن سفیر کا مزید کہنا تھا کہ مراد سعید کی قیادت میں جی پی او میں اعتماد اور بھروسہ بڑھے گا۔