اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کیلئے ایکٹو ہوگئے، ن لیگ کے سینئر رہنماوں سے رابطے کر کے اپیل کی کہ ذاتی حملے نہ کئے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لیگی رہنماؤں سے ایک دوسرے کی قیادت پر ذاتی حملے نہ کر کے اپیل کی۔
ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ ن نے ایوان کا ماحول خراب کرنے کی ذمہ داری چند وزراء پرڈال دی اور کہا فواد چودھری، شیخ رشید، مراد سعید اور شہریار آفریدی ماحول خراب کرتے ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ وزیراعظم کی ذات پر تنقید نہ ہو تو اپنے وزراء کو کنٹرول کریں، ہماری قیادت پر ذاتی حملے ہوں گے تو جواب ضرور دیں گے، سپیکر ماحول خراب کرنے والے وزراء کے خلاف سخت ایکشن لیں۔