اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پاکستان میں بہار کا اعلان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ حکومت سفارتی محاذ پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر پٹرولیم نے کہا کہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے تاریخ ساز سرمایہ کاری جبکہ گوادر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پائیدار بنیادوں پر استوار ہیں اور سعودی ولی عہد کے دورے سے ان تعلقات میں وسعت آئے گی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری کے فوائد عوام تک پہنچائے جائیں گے۔