راولپنڈی: (دنیا نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فور) کے فائنل میں پاکستانی عوام کی جانب سے فوجی ٹوپیاں اور ٹی شرٹس پہننے کی خواہش پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیارے پاکستانیو! آپ پی ایس ایل فائنل میں ملٹری کیپ اور ٹی شرٹس پہننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج آپ کی محبت اور حمایت پر ممنون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین کھلاڑیوں کا فوجی ٹوپیاں پہننا کرکٹ بالکل نہیں، فواد چودھری
میجر جنرل آصف غفور نے نے لکھا کہ کھیل سیاست سے بالاتر ہے۔ کھیل کو کھیل کے طور پر انجوائے کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کا اور ہمارا تعلق ان چیزوں سے بلند ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تیسرے میچ میں انڈین ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتری تھی۔ ان کا یہ اقدام موضوع بحث بن گیا تھا اور بات آئی سی سی تک پہنچی تھی۔
اس میچ میں کامیابی کے بعد میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں اچھی کارکردگی پر عثمان خواجہ کی تعریف کی، پھر چوتھے میچ میں پلیئر آف دی میچ ایشٹن ٹرنر کے ساتھ ساتھ عثمان خواجہ کو ایک بار پھر اچھی کارکردگی پر شاباش دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کیخلاف شاندار پرفارمنس، میجر جنرل آصف غفور کا عثمان خواجہ کو خراج تحسین
انڈین ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہننے کے اقدام پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بھارتی بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بالکل کرکٹ نہیں ہے۔
سمابی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری اہم بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے کا معاملہ کرکٹ بالکل نہیں ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو روکا جانا چاہیے، امید ہے جینٹلمینز گیم کو سیاسی بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کارروائی کرے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ورنہ پاکستانی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھنا چاہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس معاملہ پر باضابطہ احتجاج کرے۔
Dear Pakistanis u are desirous to put on military style caps/shirts during PSL Final. Pak Armed Forces humbly acknowledge your love & support. Sports are beyond politics & we believe that our bondage is beyond such gestures alone. Enjoy the game in CityOfLights.#PakistanZindabad
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 14, 2019