لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے حکومت نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدگی سے لے، بڑے بھائی کو کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے، جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا،
احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیشی کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، بطور دس سال وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری خزانے سے ایک روپے بھی تنخواہ نہیں لی اور نہ سرکاری گاڑی استعمال کی، علاج معالجے کے لیے بھی جیب سے پیسے ادا کرتا رہا۔
حمزہ شہباز نے بھی اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت اس بل کے مخالف ہے۔ عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس اور آشیانہ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف دیگر ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد کارروائی 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔