ڈیلاس: (روزنامہ دنیا) سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے میں دیکھ سکتے ہیں عدالت نے اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کیا۔
امریکی شہر ڈیلاس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدلیہ سیاست میں نہیں رہی، بلاوجہ تبصرے کئے جا رہے ہیں، جو کیا قانون کے دائرے میں رہ کر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم ضرور رہا، مگر دائرہ اختیار سے تجاوز نہیں کیا۔