3 سال میں 36 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز، ایک اور اکاؤنٹ کا پتہ چل گیا

Last Updated On 11 April,2019 12:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں غریب علاقے کے شہری کا اکاونٹ رقم سے بھر گیا۔ نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کے اکاوئنٹ میں 36 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

 منی لانڈرنگ کیخلاف مہم جاری ہے، ایف بی آر کراچی نے ایک اور بے نامی اکاونٹ کا پتہ لگا لیا۔ محمد ابراہیم کے اکاونٹ میں 3 سال تک کون پیسے بھیجتا رہا ؟ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان

لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کر لیا۔ کسٹم کورٹ نے ایف بی آر کراچی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ ملزم کے 10 لاکھ کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

ایف بی آر کے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے 2015 میں اکاوئنٹ کھولا، یکم جولائی 2015 سے 30 جون 2018 تک مجموعی طور پر 36 کروڑ 94 لاکھ سے زائد جمع کرائے گئے۔ شبہ ہے کسی نے منی لانڈرنگ کے لیے اکاونٹ کھولا ہے۔