لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو لاہور کےکیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا، انھیں ایفیڈرین کیس میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سزا معطل کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ حنیف عباسی کو پچاس پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کیاگیا۔اس موقع پر لیگی کارکنان نے کیمپ جیل کے باہر استقبال کیا، گل پاشی بھی کی گئی۔حنیف عباسی کی رہائی کےبعد راولپنڈی سے بھی لیگی مردوخواتین استقبال کےلئے آئے تھے جوجیل کے باہر موجود رہے۔
حنیف عباسی نے رہائی ملنے کے بعد حضرت داتا علی ہجویری کے دربار پر حاضری دی۔حنیف عباسی نے اسیری کے دوران اڈیالہ جیل راولپنڈی، کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل میں بھی سزا کاٹی اور 8 مہینے اور22 روز بعد ضمانت پر رہاکئے گئے ہیں۔