اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس میں بڑھتی مہنگائی پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن واک آوٹ کر گئی، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس 5 منٹ کیلئے ملتوی کرنا پڑگیا۔
سینیٹ اجلاس میں رمضان سے قبل ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ لیگی سینیٹر جاوید عباسی نے کہا دنیا بھر میں رمضان سے قبل عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے، حکومت ایوان کو مہنگائی کی وجوہات بتائے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مزید مہنگائی ہوگی۔ جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا پہلے ایجنڈا مکمل کرلیں پھر اس پر بحث کریں گے، رات 10 بجے تک بیٹھا ہوں، وزراء بھی موجود ہوں گے۔