چاند دیکھنے کا معاملہ، وزارت مذہبی امور نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

چاند دیکھنے کا معاملہ، وزارت مذہبی امور نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

وزارت مذہبی امور کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان، سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ شامل ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی انتیس رمضان چار جون کی شام کو شوال کا چاند دیکھے گی۔ جبکہ اسی روز پاکستان بھر میں زونل کمیٹیاں بھی چاند دیکھیں گی۔

یکم شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو کراچی میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔