موٹروے ایم 5 سیکشن مکمل ہوگیا، چین کے نائب سفیر کی مبارکباد

Last Updated On 12 July,2019 10:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی نائب سفیر لی ژان نے پشاور کراچی موٹروے ملتان سکھر سیکشن ایم 5 مکمل ہونے پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری مبارکبادی پیغام میں چینی نائب سفیر لی ژان نے لکھا کہ ماشا اللہ! موٹروے ایم 5 ملتان سکھر سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔

چینی نائب سفیر نے لی ژان نے لکھا کہ ملتان سکھر سیکشن کی تکمیل سے 23 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ سیکشن کو جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

 

لی ژان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، چائنا کنسٹرکشن نے شاندار کام کیا۔
 

Advertisement