لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Last Updated On 01 August,2019 12:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں بھی بادل برس پڑے، راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

لاہور کے مختلف علاقوں مال وڈ، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ ،مصطفی ٹاؤن، کینال روڈ پر بارش ہوئی۔بارش سے مختلف علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں مزید بارش پیشگوئی کی ہے۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
 

Advertisement