کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے فلائنگ آفیسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے، مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ راشد منہاس کے گھر آیا ہوں، ایسے شہدا کی وجہ سے ملک کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید راشد منہاس نے نوجوانی میں شہادت حاصل کی، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک مائیں ایسے جوان پیدا کرتی رہیں گی تب تک ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا میں شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔