لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے معاملے پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں اور وزرا میں بے چینی بڑھنے لگی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں 2 سے 3 نئے چہرے آنے کا امکان ہے جبکہ کچھ وزرا کے محکموں کو تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان دوسرے مرحلے میں کابینہ کا حصہ ہونگے ۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں وزرا کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹھوس اور سخت فیصلے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کو واضح طور پر تبدیلی کے اثرات نظر آنے چاہئیں۔