بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے: فردوس عاشق اعوان

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا، مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکار کے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہے؟۔