اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، مہنگائی، شرح ترقی کی سستی روی پر بات چیت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ارکان نے آئی ایم ایف کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ ٹیکس آمدن بڑھنے پر آئی ایم ایف مطمئن تھا، آئی ایم ایف نمایندوں کے الفاظ تھے کہ معیشت درست سمت ہے، عالمی مالیاتی ادارے سے توانائی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، مہنگائی اور شرح ترقی کی سستی روی پر بات چیت ہوئی، کمیٹی کے ارکان نے عالمی ادارے کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، ٹیکس آمدن بڑھنے پر آئی ایم ایف مطمئن تھا۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نمائندوں کے الفاظ تھے کہ معیشت درست سمت ہے، آئی ایم ایف سے توانائی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے۔