اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت ناجائز اور نا اہل ہے، ہم نے عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی حیثیت اور اہمیت کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، ہم ملک میں جمہوری ماحول کے علمبردار ہیں۔
امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ آزادی انسان کا بنیادی حق ہے، آزادی حاصل کرنے کیلئے طاقت سے ٹکرانا پڑتا ہے، آزادی کی اساس عقیدہ توحید ہے اگر ہم توحید کے علمبردار ہے تو ہم ہی اپنے اکابر کے وارث ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جس میدان میں ہم اترے ہے اپنے نوجوانوں اور علماء سے کہنا چاہتا ہوں اس عظیم مقصد کیلئے اولین شرط یہ ہے کہ دل سے خوف نکال دیں، اگر دل میں خوف ہے تو تحریکیں نہیں چلتی، بلاخوف بلا تردد صاف ستھری اور آزاد منش لوگ ہمارے ساتھ چلیں۔