اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثاتی طور پر چیئرمین بننے والے کو پرچی کی ضرورت پڑتی ہے۔
مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کی لوٹی دولت واپس کرکے ابو کی خلاصی کے امکانات ہیں۔ یہ این آر او لینے کیلئے مولانا کے کنٹینر پر پہنچ جاتے ہیں۔ کنٹینر سے کچھ نہیں ملتا تو دوبارہ جمہوریت کے دعویدار بن جاتے ہیں۔ کچھ بھی کر لیں ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بندہ صرف زرداری لکھے تو لوگ کرپٹ سمجھنے لگتے ہیں۔ بندہ زرداری ہو تو بھٹو کا نام لگانے سے بھی کام نہیں بنتا۔ عمران خان پر تنقید کرکے لیڈر بننے کی کوشش کی جائے تو بھی بات نہیں بنتی۔ زیادہ پرچیاں ہاتھ میں ہوں تو بار بارلانچ ہونے کے بعد بھی لانچ نہیں ہو پاتا۔