قلمدان تبدیل ہونے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا، وفاقی وزیر اسد عمر

قلمدان تبدیل ہونے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا، وفاقی وزیر اسد عمر

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام میں صنعت اور زراعت کو فروغ دیں گے۔ منشور کے مطابق سماجی شعبے کی ترقی کو فوقیت جبکہ تعلیم اور صحت کے لیے بھی فنڈز بڑھائیں گے۔

اس سے پہلے اسد عمر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا باقاعدہ چارج سنبھالا اور سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر الحسن سے وزارت سے متعلق بریفنگ لی۔