نواز شریف کے مرض کی تشخیص سب سے اہم ہے، ڈاکٹر عدنان

Last Updated On 09 December,2019 10:26 pm

لندن: (دنیا نیوز) میاں نواز شریف کے ذاتی معالج نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم لندن کے بہترین ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کے زیر علاج ہیں۔ ان کے مرض کی تشخیص سب سے اہم ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف بون میرو سمیت دیگر ٹیسٹ بھی زیر غور ہیں۔ ان کے دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریان کا 80 فیصد سے زیادہ بند حصہ بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ خون کے ڈاکٹرز جب تک کلئیر نہیں کرتے، آگے کا لائحہ عمل طے نہیں کر سکتے۔
 

Advertisement