اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف جبکہ سزا بڑھانے کے لیے نیب کی درخواست پر سماعت 18 دسمبر کو کرے گا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نواز شریف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ نواز شریف نے جج ارشد ملک ویڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو گواہ بنانے اور انہیں دی گئی سزا ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔
نواز شریف کی مرکزی اپیل سے پہلے عدالت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ جج ویڈیو کیس کا العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے پر کوئی اثرپڑا یا نہیں۔ اس کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ نے نواز شریف کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف 7 سال قید اور ڈھائی کروڑ ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی تھی۔