اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے، وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص، ایک سے 50 لاکھ روپے کے چیک نوجوانوں کو دیئے جائیں گے، فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہو گی۔