اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی اجلاس کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دینگے، مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام شریک ہونگے، صوبوں میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مجسٹریٹس نظام کی تجویز پر بھی غور ہوگا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی پر آگاہ کیا جائے گا۔