وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، انتظامی تبدیلیوں پر اعتماد میں لیا

Last Updated On 28 November,2019 02:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، عثمان بزدار نے انتظامی تبدیلیوں پر عمران خان کو اعتماد میں لیا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر خسرو بختیار، مشیر تجارت، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل گوندل، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا زرعی شعبے کا فروغ خصوصاً چھوٹے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، زرعی اور صنعتی شعبے کی یکساں ترقی کو یقینی بنایا جائے گا، گنے کی سرکاری قیمت کے تعین میں کسانوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
 

Advertisement