لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکہتے ہیں پاکستان میں کوئی اے، بی، سی پلان نہیں چلے گا، اب پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پلان ہی چلے گا۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صرف ایک پلان ہے اور وہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے۔ اے، بی اورسی پلان والے پاکستان کی پائیدار ترقی روکنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا محب وطن عوام نے مارچ سے لاتعلق رہ کر ان عناصر کو آئینہ دکھا دیا، عوام نے ان عناصر کا ہر غیرجمہوری پلان بھی ناکام بنایا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا پوری قوم جان چکی ہے کہ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اقتدار کا حصول ہے۔