لاہور: (روزنامہ دنیا) حکومت پنجاب نے سرکاری افسروں اور ملازموں کی بیرون ملک رخصت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے
حکومت پنجاب نے سرکاری افسروں اور ملازموں کی بیرون ملک رخصت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے ۔پابندی اٹھانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کیا گیا۔ 28اکتوبر کو پابندی لگائی گئی تھی۔طاہر خورشید پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ نے بیرون ملک رخصت پر عائد پابندی ختم کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے