وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام، دانش سکولوں میں قبائلی علاقوں کے طلبہ کیلئے 26 سیٹوں کا کوٹہ مختص

Last Updated On 11 November,2019 11:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دانش سکولوں میں ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے ہونہار بچوں کیلئے 26 سیٹوں کا کوٹہ مختص کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پسماندہ ترین قبائلی علاقوں کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ انہوں نے ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے ہونہار بچوں کیلئے دانش سکولوں میں 26 سیٹوں کا کوٹہ مختص کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت پچھلے ایک سال میں تعلیم کے شعبہ میں متعدد اصلاحات متعارف کروا چکی ہے، جس میں ٹیچر ای ٹرانسفر سسٹم سمیت پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس کی تعمیر شامل ہے۔
 

Advertisement