لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری امن کا راستہ ہے، منصوبہ عمران خان کا تاریخ ساز اقدام ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرتار پور راہداری حکومت پاکستان کا سکھ برادری کے لئے بے مثال تحفہ ہے، حکومت نے کرتار پور راہداری کے منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں آنے والی سکھ کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا دین اسلام اور پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کیا گیا، امن کے اس راستے کو طے کرنے کا اعزاز پاکستان کے ہر دلعزیز وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔