وزیراعلیٰ پنجاب کی بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری

Last Updated On 10 November,2019 11:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک برس میں صوبے میں آٹھ یونیورسٹیاں اورپانچ انسٹی ٹیوٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے صوبے میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے حوالے سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی سمری منظور کر لی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک برس کے دوران صوبے میں 8 یونیورسٹیاں اور 5 انسٹی ٹیوٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 200 سے 300 ایکڑ اراضی پر بھکر میں تھل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بھکر میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس کو یونیورسٹی آف تھل کے سٹی کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر بھکر کو تھل یونیورسٹی کیلئے اراضی کی جلد سے جلد نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔

 

Advertisement