لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے، منفی سیاست سے ملک آگے نہیں بلکہ پیچھے چلا جاتا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کا غیر جمہوری طرز عمل دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے، انارکی پھیلانے کی کوشش کرنے والے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، آج وطن عزیز ہم سے اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کر رہا ہے۔
سرار عثمان بزدار کا کہنا تھا سیاسی قوتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی مفادات کو مقدم رکھیں، مختصر عرصے کے دوران ہونے والی پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔