لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر ضلع کے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ، اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی، سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات، چودھری لیاقت علی، محمد ارشاد چو دھری، محترمہ سلیم بی بی، تیمور علی لالی، میاں محمد آصف، شہباز احمد اور دیگر نے ملاقات ک
اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ سردار عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنے حلقوں، علاقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں کے بارے میں تجاویز دیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہر ضلع کے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ ماضی میں نمائشی منصوبوں پر قومی خزانہ بے دریغ لٹایا گیا۔ ہماری حکومت نے سابق ادوار کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، انھیں ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا خیانت ہے۔ سرکاری خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں۔ کسی کو قومی وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہے۔