پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Last Updated On 20 November,2019 11:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں، لوٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا، اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق ادوار میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا، صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل کو نظر انداز کیا گیا، خراب معاشی صورتحال ورثے میں ملی جس کی ذمہ دار سابق حکومت ہے، معیشت مضبوط بنانے کے لئے موجودہ حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکو مت کی ٹھوس پالیسیوں سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے، ماضی میں جو کانٹے بوئے گئے انہیں ایک ایک کر کے صاف کر رہے ہیں، ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔
 

Advertisement