لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سدار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ پابندی کے باوجود ایسے واقعات ہونا ناکامی کا باعث ہے۔ ایسے واقعات بالکل برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ وحدت روڈ کا رہائشی 7 سالہ بچہ والد کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس کے گلے پر ڈور پھر گئی۔ ابوبکر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے لاہور ہی میں گزشتہ ہفتے گجر پورہ کا رہائشی گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔