لاہور: (دنیا نیوز) وزاعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل مسترد سیاستدانوں کی بیٹھک ہے، سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں عوامی پذیرائی احتجاجی سیاست سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ملتی ہے۔
سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔