لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب بیوروکریسی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پنجاب بیوروکریسی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے شرکا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زبردست ٹیم ہے، اب ایکشن کی طرف آئیں۔ ون ونڈو آپریشن کو بہتر اور شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کی تمام بیوروکریسی اور عوامی نمائندے مل کر کام کریں۔ کارروباری افردا کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ عوام کو خوار نہ ہونے دیں، ان کی دہلیز پر سہولیات پیدا کریں