اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت ہسپتالوں کی منتقلی کے معاملے میں نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
آئینی ترمیم کے تحت جناح ہسپتال سمیت شیخ زید ہسپتال کا کنٹرول وفاق سے لے کر صوبوں کو دے دیا گیا تھا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے جنوری 2019 میں جناح ہسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب، این ایم پی کی سندھ اور شیخ زید ہسپتال لاہور کی صوبہ پنجاب کو منتقلی غیر آئینی قرار دے دی تھی۔