اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس آج سے شروع ہوگا، پاکستان کا 5 رکنی وفد اجلاس میں شرکت کرے گا۔
پاکستان کی جانب سے 40 اہداف کے حصول پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پر پیش رفت دکھائی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔