اسلام آباد: (دنیا نیوز) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہان اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلی سول اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن زید النہان بروز بدھ مورخہ 01 جنوری 2019ء کو اسلام آباد آئیں گی۔ یو اے ای کے ولی عہد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
اماراتی ولی عہد کی اعلی سول اور عسکری شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی ولی عہد کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اجلاس اجلاس میں شیخ محمد بن زاید النہان کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔
معزز مہمان کی آمدورفت کے دوران خصوصی سیکیورٹی روٹ لگائے جائیں گے۔ روٹ کے راستوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔
مہمان خصوصی کی آمد کے دوران ایک ہزار سے زیادہ افسران اور جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرینگے جبکہ سپیشل برانچ بھی خصوصی چیکنگ پر مامور ہوگی۔