اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسجد پر دہشتگرد حملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کوئٹہ میں مسجد کے اندر نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو تمام طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا ہے، شہید ڈی ایس پی امان اللہ بہادر اور مثالی افسر تھے۔
I have demanded an immediate report on the condemnable cowardly terrorist attack in Quetta targeting a mosque & people at prayers. Have asked prov govt to ensure all medical facilities are provided to the injured. Martyred DSP Haji Amanullah was a brave & exemplary officer.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
دوسری جانب کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے کے بعد شہر میں آج فضا سوگوار ہے، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا۔ دھماکے میں ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ کالج امان اللہ اور امام مسجد حافظ ضیا اللہ سمیت 15 نمازی شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔