عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: شیخ رشید

عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جا رہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: شیخ رشید

 ،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔ جو وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض ہیں وہ جلد مان جائیں گے، عمران خان کی کیبنٹ میں کوئی کرپٹ نہیں رہے گا۔

ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غریب، غریب تر اور امیر طاقتور ہو رہا ہے۔ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی شوگر ملز ہیں مگر شوگر مافیا بھی ہے۔ غلطیاں ہم سے ہوئیں مگر عمران خان ہی اس مہنگائی کو ختم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ عمران خان کی ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی وہ واحد شہر ہوگا جس میں چار یونیورسٹیاں ہوں گی۔ اپنے حلقے والوں سے کئے وعدے پورے کرکے سیاست سے کنارہ کش ہو جاؤں گا۔