لاہور: (دنیا نیوز) یو این جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کو رخصت کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روانگی سے قبل اپنی ٹویٹس میں کہا وہ لاہور میں شاہی قلعہ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے، تاریخی بادشاہی مسجد بھی دیکھی۔
I concluded my visit to Pakistan after enjoying the rich history and vibrant culture of Lahore - from the Lahore Fort, a @UNESCO World Heritage Site, to the majestic Badshahi mosque.
— António Guterres (@antonioguterres) February 19, 2020
Thank you to the people of Pakistan for a wonderful visit! pic.twitter.com/XSPDhKb77U
انہوں نے دہشت گردی کو شکست دینے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انتونیو گوتریس نے پاکستانی نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے، وہ اپنی سوچ کو وسعت دیں، اپنے دورہ پاکستان کو شاندار قرار دیتے ہوئے انہوں نے روایتی میزبانی پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔