کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات، ایکسپو سنٹر میں 1000 بیڈز کا آئسولیشین وارڈز قائم

کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات، ایکسپو سنٹر میں 1000 بیڈز کا آئسولیشین وارڈز قائم

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت سمیت شوکت خانم ہسپتال کے 35 وینٹی لیٹرز مختص جبکہ 1900 ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عارضی آئسولیشین وارڈز میں مریضوں کیلئے کورونا کی سکریننگ، ٹیسٹ اور کنسلٹنٹیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ سیریس مریضوں کیلئے شوکت خانم ہسپتال میں 35 وینٹی لیٹرز بھی مختض کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عارضی آئسولیشین وارڈز میں تین ہال بنائے گئے، جن میں انتہائی سیریس، درمیانی حالت اور سٹیبل مریضوں کو رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئسولیشن سینٹر میں 1900 ماہر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کریں گے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے لاہور میں تین ہسپتال مختص کر دیے گئے ہیں جن میں پی کے ایل آئی، میو ہسپتال اور ایکسپو سینٹر کا عارضی ہسپتال ہے۔