کورونا ریلیف ٹائیگر فورس: وزیراعظم آج نوجوانوان کی رجسٹریشن کا آغاز کریں گے

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس: وزیراعظم آج نوجوانوان کی رجسٹریشن کا آغاز کریں گے

وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل کر لیا گیا، معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے کہا ہے نوجوان سیٹیزن پورٹل پر خود کو رجسٹر کر سکیں گے، ٹائیگرز فورس قومی سطح پر سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر تشکیل دی جائیگی، رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک جاری رہے گی، ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا ہنگامی صورت میں کام کرے گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں کو گھروں تک راشن سپلائی کی تربیت دی جائیگی، وزیراعظم نے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کا نوجوانوان پر اعتماد درست ثابت کریں گے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت نوجوان بھی فرنٹ لائن فورس بنیں گے، امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔