کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا حفاظتی لباس کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پھر دھرنا

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا حفاظتی لباس کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پھر دھرنا

ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا دے دیا۔ اپوزیشن رہنما اختر لانگو اور نصراللہ زیرے بھی ڈاکٹرز کا ساتھ دینے پہنچ گئے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر یاسر اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت سے کامیاب مذاکرات ہوئے، لیکن انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، این 95 ماسک کی رسید پر دستخط لے کر کاغذ کے ماسک دے دیئے گئے، وزیراعظم کے آج دورہ کوئٹہ پر صوبائی حکومت سب اچھا دکھانا چاہتی ہے جبکہ ہمارے مطالبات وہیں کے وہیں ہیں۔