نشتر ہسپتال ملتان کے مزید 4 ڈاکٹر کورونا سے متاثر، مجموعی تعداد 17 ہو گئی

نشتر ہسپتال ملتان کے مزید 4 ڈاکٹر کورونا سے متاثر، مجموعی تعداد 17 ہو گئی

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا مریضوں کے علاج پر مامور 13 ڈاکٹروں کے خود وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نہ صرف معاملے کا نوٹس لیا تھا بلکہ سیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

آج مزید ڈاکٹروں کے ٹیسٹ کئے گئے جو مثبت آئے ہیں اور یوں اب کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 17 ہو گئی ہے، ڈاکٹروں کا علاج معالجہ جاری ہے۔