اسلام آباد: (دنیا نیوز) شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کوساتھ لیکر چلنا ہے، لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئے جذبہ احساس کا مظہر ہے، چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا، طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کر دیتا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔