پختونخوا میں کاروباری سرگرمیاں 4 بجے بند ہو جائیں گی: تیمور جھگڑا

پختونخوا میں کاروباری سرگرمیاں 4 بجے بند ہو جائیں گی: تیمور جھگڑا

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 23 مارچ سے ہمارے لاک ڈاون کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا، مزید جتنا لاک ڈاون جاری رہے اس دوران وائرس نے ختم نہیں ہونا، وائرس کے ساتھ زندگی کے اصول بنا کر جینا سیکھنا ہوگا، ہو سکتا ہے کورونا وائرس کا چیلنج ہمارے ساتھ ایک سے دو سال تک رہے۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کورونا کیساتھ پولیو اور ڈینگی سے متعلق بھی کام کر رہے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں۔